اپنی شہ رگ کشمیرکیلئے آخری دم تک لڑیں گے، علی زیدی

اپنی شہ رگ کشمیرکیلئے آخری دم تک لڑیں گے، علی زیدی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (آ ئی این پی)وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی کا کہنا ہے کہ کوئی شبہ نہیں کشمیر ہماری شہ رگ ہے، آخردم تک اس کے لیے لڑیں گے، بھارتیوں کو ان کے پہلے وزیراعظم نہرو کا وعدہ یاد دلانا چاہتا ہوں، نہرو نے بھارتی پارلیمنٹ میں کشمیریوں کی خواہش کے احترام کا کیا،تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وفاقی وزیر علی زیدی نے جمعرات کو اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ بھارتیوں کو ان کے پہلے وزیراعظم نہرو کا وعدہ یاد دلانا چاہتا ہوں، نہرو نے بھارتی پارلیمنٹ میں کشمیریوں کی خواہش کے احترام کا کیا، بھارت7 دہائیوں سے کشمیریوں اورعالمی برادری کو دھوکہ دے رہا ہے، کوئی شبہ نہیں کشمیر ہماری شہ رگ ہے، آخردم تک اس کے لیے لڑیں گے،علی زیدی نے مز ید کہا کہ دنیا کی کوئی طاقت کشمیریوں سے ان کا حق خودارادیت نہیں چھین سکتی، کشمیریوں کو حق خودارادیت کا وعدہ عالمی برادری نے کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ وقت نے ایک بار پھرقائد اعظم کا دو قومی نظریہ کا موقف درست ثابت کیا، مسلمانوں کے لیے الگ ملک کے قیام کا فیصلہ پھر درست ثابت ہوا۔
علی زیدی

مزید :

علاقائی -