ائیرپورٹ پر نامعلوم شخصگولیوں سے بھرے3 بیگ چھوڑ کر فرار

ائیرپورٹ پر نامعلوم شخصگولیوں سے بھرے3 بیگ چھوڑ کر فرار

  

لاہو ر (کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت میں ائیرپورٹ پر بیرون ملک سمگل کی جانے والی لاکھوں روپے مالیت کی گولیوں سے بھرے بیگ برآمد،کسٹم حکام نے بیگز کو اپنی تحویل میں لیتے ہوئے نامعلوم شخص کی تلاش شروع کردی۔ذرائع کے مطابق علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر سخت سیکیورٹی دیکھ کرنامعلوم شخص اپنے تین بیگ جوکہ لاکھوں روپے مالیت کی گولیوں سے بھرے ہوئے تھے چھوڑ کر فرار ہوگیا جن کو کسٹم حکام نے اپنی تحویل میں لے لیا۔ان بیگز میں چار ہزار چھ سو گولیاں جبکہ 775گولیوں کے خول بھی برآمد کرلیے گئے۔مزید براں اینٹی نارکوٹکس فورس نے منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔تلاشی کے دوران جی پی او میں پارسل سے 670 گرام ہیروئن بر آمد کی گئی ہے۔ ملزم نے ہیروئن کو بڑی مہارت کے ساتھ کپڑوں میں چھپایا ہوا تھا۔

مزید :

علاقائی -