سری لنکن سکیورٹی بورڈ اورپی سی بی آفیشلز کے وفد کا پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا دورہ

سری لنکن سکیورٹی بورڈ اورپی سی بی آفیشلز کے وفد کا پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا ...

  

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)14رکنی سری لنکن سکیورٹی بورڈ اورپاکستان کرکٹ بورڈ آفیشلز کے وفد نے پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا دورہ کیا۔سیف سٹی ہیڈآفس دورے کے موقع پر مینیجنگ ڈائریکٹرپنجاب سیف سٹیز اتھارٹی علی عامر ملک،چیف آپریٹنگ آفیسر اکبر ناصر خان اور چیف ایڈمنسٹریشن آفیسر محمد کامران خان نے سٹیڈیم کے اندر اور باہر سیف سٹیزاتھارٹی کی جانب سے لگائے گئے کیمروں بارے بریفنگ دی۔ اس موقع پر ڈی آئی جی آپریشنز محمد اشفاق احمد خان نے سکیورٹی انتظامات متعلق وفد کو آگاہ کیا۔سری لنکن سیکورٹی بورڈ کے دورہ کے موقع پر بورڈ کو ائیر پورٹ وسٹیڈیم روٹس،ہوٹلز،پارکنگ،پولیس فورس کی تعیناتی،جدید ٹیکنالوجی کے استعمال و قانون نافذ کرنے والے اداروں کے تعاون متعلق بھی بتایا گیا۔

اس کے علاوہ بریفنگ کے دوران سری لنکن سکیورٹی بورڈ کو لاہور میں منعقد ہونے والے پی ایس ایل میچز کی سکیورٹی انتظامات کی ویڈیو بھی دیکھا ئی گئی۔ترجمان پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا کہنا تھاکہ سری لنکن سکیورٹی بورڈ شہر کی کیمروں کی مدد سے مانیڑنگ دیکھ کر بہت متاثر ہوئے اور سکیورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہاربعد ازاں دورے کے اختتام پر سیف سٹیز اتھارٹی کی جانب سے یادگاری شیلڈ بھی پیش کی گئی۔

مزید :

علاقائی -