گجر پورہ، باپ کے قاتل سگے بیٹے سمیت تین ملزم گرفتار

    گجر پورہ، باپ کے قاتل سگے بیٹے سمیت تین ملزم گرفتار

  

لاہو ر(کر ائم رپورٹر)انویسٹی گیشن پولیس گجر پورہ نے اندھے قتل کی واردات کو ٹریس کر کے مقتول عبدالرزاق کو بے دردی سے قتل کرنے والے اس کے درندہ صفت سگے بیٹے کو 3ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا ہے۔ ایس پی انویسٹی گیشن سول لائنز کیپٹن(ر) دوست محمد نے بتایا کہ مقتول عبدالرزاق کیسگے بیٹے ملزم شعیب نے گھریلو لڑائی سے تنگ آ کر دوستوں کو پیسوں کا لالچ دے کر اپنے باپ کو قتل کروایا۔ملزمان نے مقتول کو قتل کر کے کرول جنگل میں پھینک دیا تھا۔ اانہوں نے کہا کہ مقتول کا بیٹے شعیب اور اس کے تین دوستوں عمران علی، عاصم علی اور محمد جمیل کو گرفتارکرکے آلہ قتل برآمد کر لیا گیا۔

ہے۔مقتول کے بیٹے ملزم شعیب نے باپ کو قتل کروانے کے بعد اپنی ہی مدعیت میں نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کروایا تھا۔

مزید :

علاقائی -