ٹیسٹ کرکٹ بحال ہونے کاامکان، لنکن وفدکا لاہور میں بھی انتظامات پر اظہار اطمینان

ٹیسٹ کرکٹ بحال ہونے کاامکان، لنکن وفدکا لاہور میں بھی انتظامات پر اظہار ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سپورٹس رپورٹر)سری لنکن کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان سے قبل مہمان سیکورٹی وفد نے کراچی کے بعد لاہور میں بھی انتظامات کا جائزہ لے لیا۔ اب تک کی بریفننگ پر لنکن حکام نے اطمینان کا اظہار کیا۔کرکٹ شائقین کیلئے بڑی خبر، پاکستان میں 10 سال بعد ٹیسٹ کرکٹ بھی بحال ہونے کے قریب، پی سی بی نے سری لنکا کو کراچی اور لاہور میں دو ٹیسٹ میچز کھیلنے کی پیش کش کر رکھی ہے۔ اب سری لنکا نے پاکستان ٹیم بھیجنی ہے یا نہیں اس کا انحصار اس وفد کی رپورٹ پر ہے اور ان باتوں سے اچھی خبر کی خوشبو آ رہی ہے۔سری لنکن وفد نے لاہور میں سیف سٹی پراجیکٹ اور ہوٹل سے قذافی سٹیڈیم کے روٹ کا جائزہ لیا۔ پی سی بی نے ان دو ٹیسٹ میچز کی تاریخیں بھی تجویز کر رکھی ہیں۔ پہلا ٹیسٹ یکم اکتوبر اور دوسرا نو اکتوبر کو لاہور میں ہو سکتا ہے۔