باربورہ کریجسیکووا اور کترینا سینیاکووا راجرز کپ ٹینس ویمنز ڈبلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں  

باربورہ کریجسیکووا اور کترینا سینیاکووا راجرز کپ ٹینس ویمنز ڈبلز کوارٹر ...

  

ٹورنٹو(آئی این پی)باربورہ کریجسیکووا اور کترینا سینیاکووا پر مشتمل ٹاپ سیڈڈ جمہوریہ چیک کی جوڑی راجرز کپ ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز ڈبلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں۔کینیڈا میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے ویمنز ڈبلز پری کوارٹر فائنل میچ میں باربورہ کریجسیکووا اور کترینا سینیاکووا پر مشتمل ٹاپ سیڈڈ جمہوریہ چیک کی جوڑی کا مقابلہ چین کی یانگ ژاؤشوان اور انکی رومانین جوڑی دار رالوکا اولورو سے تھا جو فٹنس مسائل کے باعث مقابلے کے لئے نہیں آسکیں اور ایونٹ کی ٹاپ سیڈڈ جوڑی نے بآسانی کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -