بی ایم ڈبلیو اوپن گالف چیمپئن شپ 15 اگست سے امریکا میں شروع ہوگی، امریکی گالفر کیگن براڈلے اپنے اعزاز کا دفاع کرینگے  

    بی ایم ڈبلیو اوپن گالف چیمپئن شپ 15 اگست سے امریکا میں شروع ہوگی، امریکی ...

  

کیلی فورنیا (اے پی پی) بی ایم ڈبلیو اوپن گالف چیمپئن شپ 15 اگست سے امریکی ریاست الینوائے میں شروع ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق ٹورنامنٹ کے کامیاب انعقاد کیلئے تمام تر تیاریاں عروج پر ہیں۔ ٹورنامنٹ میں دنیائے گالف کے نامور کھلاڑی ٹائٹل کے حصول کے لئے ایکشن میں نظر آئیں گے۔ ٹورنامنٹ میں مشہور امریکی گالف کھلاڑی کیگن براڈلے اپنے اعزاز کا دفاع کرینگے۔ ٹورنامنٹ کیلئے 92 لاکھ 50 ہزار امریکی ڈالرز کی انعامی رقم مختص کی گئی ہے۔

ٹورنامنٹ 15 اگست سے شروع ہونے کے بعد 18 اگست کو اختتام پذیر ہوگا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -