زباب رانا ”محبوب کے قدموں میں“کے لیڈ رول کے لئے منتخب

زباب رانا ”محبوب کے قدموں میں“کے لیڈ رول کے لئے منتخب
 زباب رانا ”محبوب کے قدموں میں“کے لیڈ رول کے لئے منتخب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ زباب رانا کو نجی ٹی وی کی نئی ڈرامہ سیریل میں لیڈ رول کے لئے منتخب کیا گیا ہے جس کا ورکنگ ٹائٹل ”محبوب قدموں میں“ میں رکھا گیا ہے جسے مومل انٹرٹینمنٹ پروڈیوس کررہے ہیں۔سیریل کے ڈائریکٹر فرقان ایڈم جبکہ دیگر کاسٹ میں سعد قریشی،سکینہ خان، کنزیٰ ملک اور شاہین خان سمیت بہت سے دیگر فنکار شامل ہیں۔ڈرامے کی کہانی ایسے لوگوں کے گرد گھومتی ہے جو دوسروں کی خوشیاں دیکھ کر حسد کی آگ میں جلتے رہتے ہیں۔اس سیریل میں سکینہ خان منفی کردار میں نظر آئیں گی جو زباب رانا کی خوشگوار زندگی میں زہر گھولنے کے لئے تمام حدود عبور کرجاتی ہے۔
اس بارے میں زباب رانا کا کہنا ہے کہ میرے تمام سابقہ ڈراموں کی طرح یہ کردار بھی ناظرین کو ضرور پسند آئے گا۔

مزید :

کلچر -