اداکارہثناء کا کسی بھی بھارتی پراجیکٹ میں کام نہ کرنیکا اعلان

اداکارہثناء کا کسی بھی بھارتی پراجیکٹ میں کام نہ کرنیکا اعلان
 اداکارہثناء کا کسی بھی بھارتی پراجیکٹ میں کام نہ کرنیکا اعلان

  

لاہور(این این آئی)فلمسٹار ثناء نے آئندہ کسی بھی بھارتی پراجیکٹ میں کام نہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانیوں کو بھارتی مصنوعات کا بھی بائیکاٹ کرنا چاہیے، فنکاروں کی جانب سے بھارت کی بربریت کے خلاف آئندہ چند رو ز تک مشترکہ پلیٹ فارم سے احتجاج ریکارڈ کرایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانیوں کو مختلف ذریعے سے دیکھے جانے والے بھارتی ڈراموں اور فلموں کا بھی مکمل بائیکاٹ کر دینا چاہیے۔ میں پاکستانی گلوکاروں سے بھی کہوں گی کہ کشمیریوں پر بھارتی مظالم کے خلاف احتجاجاًاپنے معاہدے منسوخ کر دیں۔

بھارت کی بہت سی اشیاء امپورٹ ہوتی ہیں ہمیں ان کا مکمل بائیکاٹ کر کے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کا ثبوت دینا چاہیے۔

مزید :

کلچر -