فلم ”پرے ہٹ لو“ برطانیہ،امریکہ اور کینیڈامیں نمائش کیلئے پیش

فلم ”پرے ہٹ لو“ برطانیہ،امریکہ اور کینیڈامیں نمائش کیلئے پیش
 فلم ”پرے ہٹ لو“ برطانیہ،امریکہ اور کینیڈامیں نمائش کیلئے پیش

  

لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ مایا علی اور شہریار منور کی فلم ”پرے ہٹ لو“ برطانیہ،امریکہ اور کینیڈا کے سینما گھروں میں نمائش کے لئے پیش کردی گئی۔گزشتہ روز اداکارشہریار منور نے انسٹاگرام پر فلم ’’پرے ہٹ لو“ کی بین الاقوامی سینما گھروں میں نمائش کی تاریخ کا اعلان کیا تھا ور اب فلم برطانیہ،امریکہ اور کینیڈا کے سینما گھروں میں نمائش کے لئے پیش کر دی گئی۔ فلم کی کاسٹ میں مایا علی،ماہرہ خان، زارا نور عباس، شہریار منور، فواد خان،میرا،حنا دلپذیر اور ندیم بیگ شامل ہیں۔پاکستان میں فلم آج ریلیز کی جارہی ہے جس کے بارے میں شہریار منور کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ ویک اینڈ کی وجہ سے کیا کیونکہ اس طرح ہماری فلم کو زیادہ دن ملیں گے۔

مزید :

کلچر -