بھارتی گلوکار میکا سنگھ لاہور میں تین روز قیام کے بعد کراچی روانہ

  بھارتی گلوکار میکا سنگھ لاہور میں تین روز قیام کے بعد کراچی روانہ
  بھارتی گلوکار میکا سنگھ لاہور میں تین روز قیام کے بعد کراچی روانہ

  

لاہور(فلم رپورٹر)بھارتی گلوکار میکا سنگھ لاہور میں تین روز قیام کے بعد کراچی روانہ ہوگئے ہیں۔ میکا سنگھ نے بحریہ ٹاؤن میں ہونے والی شادی کی تقریب میں بھی پرفارم کیا جس کے علاوہ وہ مذہبی رسومات کی ادائیگی کے لئے کرتار پور اور ننکانہ صاحب بھی گئے۔لاہور میں قیام کے دوران انہوں نے سیر کے ساتھ ساتھ شاپنگ بھی کی۔میکا سنگھ کا کہنا ہے کہ وہ جب بھی پاکستان آتے ہیں انہیں بے پناہ پیار ملتا ہے۔

یاد رہے کہ میکا سنگھ کا شمار مقبول گلوکاروں میں ہوتا ہے جو بالی ووڈ کے لئے بے شمار گانے گاچکے ہیں۔

مزید :

کلچر -