اداکار رضوان احمد کی مقبوضہ کشمیر میں بھارتی دہشت گردی کی مذمت

اداکار رضوان احمد کی مقبوضہ کشمیر میں بھارتی دہشت گردی کی مذمت
 اداکار رضوان احمد کی مقبوضہ کشمیر میں بھارتی دہشت گردی کی مذمت

  

لاہور(فلم رپورٹر)پاکستانی نژاد برطانوی اداکار رضوان احمد عرف رِض احمد نے مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارت کی جانب سے ریاستی دہشت گردی کی پْرزور مذمت کردی۔رضوان احمد نے انسٹاگرام پراسٹوری پوسٹ کی جس میں کشمیر کے حق میں آواز بلند کی گئی۔ اداکار نے اپنی اسٹوری میں لکھا کہ ’بھارتی آئین میں مقبوضہ کشمیر کی خودمختاری کی ضمانت دینے والے آرٹیکل 370کو منسوخ کرنا بھارت کی جانب سے ایک انتہائی شرمناک قدم ہے۔

اس سے قبل بھی رضوان احمد کی جانب سے میانمار میں روہنگیا مسلمانوں کے ساتھ ہونے والے ظلم اور جبری نقل مکانی کی خبروں پر اظہار تشویش کیا گیا تھا۔

مزید :

کلچر -