لیجنڈاداکارشاہد حمیدکولائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازاگیا

لیجنڈاداکارشاہد حمیدکولائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازاگیا
لیجنڈاداکارشاہد حمیدکولائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازاگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)فلم کے لیجنڈ اداکارشاہدحمید کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈسے نواز دیاگیا، شاہدحمید کے اعزاز میں گزشتہ روز پنجابی کمپلیکس میں تقریب کا انعقاد کیاگیاجس کااہتمام پنجاب انسٹیٹیوٹ آف لینگوئج آرٹ اینڈکلچر کی ڈی جی ڈاکٹرصغریٰ صدف نے کیاتھا۔تقریب میں فلمی صنعت وابستہ فنکاروں اورشخصیات نے شرکت کی،اس موقع شاہد حمید کی مشہور فلموں کے کلپس اور نغمات دکھائے گئے جنہیں شائقین نے حد پسند کیا۔مقررین نے ان کی فنی زندگی اور شخصیت پر روشنی ڈالتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا۔
اظہار خیال کرنیوالوں میں سینئر اداکار غلام محی الدین،اورنگ زیب عالمگیر،سید نور، محمد سرور بھٹی،محمد طارق ساحلی، اشفاق کاظمی،اچھی خان،سائرہ طاہر اوردیگر شامل تھے۔

حمید نے منتظمین کاشکریہ اداکیا اور کہاکہ ایوارڈ ملنے پر خوشی ہے تاہم اس وقت بھارت کے کشمیریوں پر ظلم وتشدد نے دل بوجھل کررکھاہے۔

مزید :

کلچر -