ڈائریکٹر مدثر شیخ کی کراچی کے کامیاب دورہ کے بعد لاہور واپسی  

ڈائریکٹر مدثر شیخ کی کراچی کے کامیاب دورہ کے بعد لاہور واپسی  
 ڈائریکٹر مدثر شیخ کی کراچی کے کامیاب دورہ کے بعد لاہور واپسی  

  

لاہور(فلم رپورٹر)ڈائریکٹر مدثر شیخ کراچی کے کامیاب دورہ کے بعد لاہور واپس آگئے ہیں اور جلد ہی اپنے نئے پراجیکٹس کا آغاز کریں گے۔ ”پاکستان“سے گفتگو کرتے ہوئے مدثر شیخ کا کہنا تھا کہ کراچی میں مختلف پراجیکٹس کے حوالے سے ہونے والی میٹنگز انتہائی کامیاب رہیں۔میں لاہور میں جلد فلم شروع کرنے والا ہوں جس میں نیو ٹیلنٹ کے ساتھ ساتھ سینئر فنکار بھی کام کریں گے۔ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ میں نے ہمیشہ اپنی فلموں میں نئے فنکاروں کو صلاحیتوں کے اظہار کا موقع فراہم کیا ہے۔

میرا ماننا ہے کہ نئے چہروں سے ہی بحران کا خاتمہ ممکن ہے اس کا یہ مطلب نہیں کہ میں سینئرز کے وجود کو نہیں مانتا ان کے تجربات کی بھی بہت اہمیت ہے۔مدثر شیخ کا کہنا تھا کہ میں نے ہمیشہ اپنے سینئرز سے رہنمائی حاصل کی ہے۔میں اپنی نئی فلم کو اعلیٰ اور معیاری بنانے کیلئے مکمل محنت اور لگن سے کام کروں گا اس کی کامیابی یا ناکامی کا فیصلہ دیکھنے والے کریں گے۔

مزید :

کلچر -