لاہور آرٹس کونسل جشن آزادی پاکستان کی رنگا رنگ تقریبات جاری

لاہور آرٹس کونسل جشن آزادی پاکستان کی رنگا رنگ تقریبات جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)لاہور آرٹس کونسل الحمرا میں جشن آزادی پاکستان کی رنگا رنگ تقریبات اپنی پور ی آب وتا ب سے جاری ہیں،اس حوالے سے الحمراء کلچرل کمپلیکس میں نوجوان آرٹسٹوں میں مقابلہ مصوری کا انعقاد کیا گیا،مقابلہ مصوری میں 23طلبہ وطالبات نے شرکت کی اور با نی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے پوٹریٹ بنائے۔مقابلہ مصوری کی اختتامی تقریب میں نامور کارٹونسٹ جاوید اقبال کی ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراء اطہر علی خان کے ہمراہ خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر جاوید اقبال نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان مصور بے پناہ صلاحیتوں کے مالک ہیں،لگن،جذبہ اور محنت منزل کے حصول کے ضامن ہیں۔ایگزیکٹو ڈائریکٹر الحمرا اطہر علی خان نے اس موقع پر کہا کہ نوجوان آرٹسٹ ہمارے مستقبل کے معمار ہیں،مقابلہ مصوری میں نوجوان کاذوق وشوق قابل تحسین ہے۔ مقابلہ مصوری میں شرکت کرنے والے آرٹسٹوں کو سرٹیفکیٹ دیئے گئے۔علاوہ ازیں الحمرا آرٹس کونسل کے زیر اہتمام ملی نغموں کے پروگرام کا انعقاد بھی کیا گیاجس میں صوبائی وزیر اوقاف سید سعید الحسن کی خصو صی شرکت کی۔پروگرام میں بچوں اور نوجوانوں نے ملی نغمے پیش کئے۔الحمرا میں یوم آزادی پاکستان کی تقریبات روزانہ کی بنیاد پر منعقد کی جا رہی ہیں جن میں عوام کی کثیر تعداد شرکت کی رہی ہے۔ یہ تقریبات 14اگست تک جاری رہیں گی۔

مزید :

کلچر -