بے نظیر یونیورسٹی کی انتظامیہ کو کنٹریکٹ ملازمین کیخلاف  کارروائی سے روک لیا گیا

بے نظیر یونیورسٹی کی انتظامیہ کو کنٹریکٹ ملازمین کیخلاف  کارروائی سے روک ...

  

پشاور(نیوزرپورٹر)پشاورہائی کورٹ نے بے نظیریونیورسٹی کی انتظامیہ کوکنٹریکٹ ملازمین کے خلاف کارروائی سے روک دیاہے عدالت عالیہ کے جسٹس قیصررشید اور جسٹس لعل جان خٹک پرمشتمل دورکنی بنچ نے یہ احکامات گذشتہ روز  یونیورسٹی کی خاتون لائبریرین  سمیت پانچ کنٹریکٹ ملازمین کی جانب سے دائررٹ کی سماعت کے دوران جاری کئے اس موقع پر عدالت کو بتایاگیاکہ  درخواست گذار کئی سالوں سے یونیورسٹی میں کنٹریکٹ پرتعینات ہیں تاہم انتظامیہ اب کنٹریکٹ ملازمین کو بیک جنبش ملازمت سے برطرف کرنے جارہی ہے حالانکہ یونیورسٹی میں بیشتر آسامیاں خالی ہیں  اس موقع پر عدالت کو بتایاگیاکہ اس وقت یونیورسٹی میں 123کنٹریکٹ ملازمین کام کررہے ہیں جبکہ 92سے زائدآسامیاں خالی پڑی ہیں  دو رکنی بنچ نے ابتدائی سماعت کے بعد رٹ منظور کرتے ہوئے کنٹریکٹ ملازمین کے خلاف کوئی بھی اقدام اٹھانے سے یونیورسٹی انتظامیہ کو روک دیا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -