بی ایس پروگرام کیلئے ان لائن ایڈمیشن کیمپ دوسرے دن بھی جاری 

بی ایس پروگرام کیلئے ان لائن ایڈمیشن کیمپ دوسرے دن بھی جاری 

  

پشاور(سٹی رپورٹر) پختون سٹوڈنٹس فیڈریشن پشاور یونیورسٹی کے زیر اہتمام  بی ایس پروگرام کیلئے ان لائن ایڈمیشن کیمپ دوسرے دن بھی جاری رہا،کیمپ کی رہنمائی فیڈریشن کے صدر جمشید وزیر،جنرل سیکرٹری ملک حسنین اور مختلف شعبہ جات کے صدور و جنرل سیکرٹریزنے کی۔داخلہ رہنمائی کیمپ میں پختون ایس ایف کے ایڈوائزر و صوبائی سیکرٹری اطلاعات عوامی نیشنل پارٹی اوپختون ایس ایف کے صوبائی جنرل سیکرٹری عثمان شاہ کے ہمراہ کیمپ کا دورہ اس موقع پر انہوں نے طلباء کے خدمات کو سرہاتے ہوئے کہا کہ پختون سٹوڈنٹس فیڈریشن نے ہمیشہ تعلیمی میدان میں باچا خان کیفکر و فلسفہ کو فروغ دینے میں کلیدی کردار ادا کیا ہے جبکہ داخلہ کیلئے انے والے طلباء کی بہتر رہنمائی کی ہے۔پختون سٹوڈنٹس فیڈریشن نے پشاور یونیورسٹی میں ان لائن داخلہ پر تحفظات کا اظہار کیا ہے کیونکہ ان لائن داخلہ کے طریقہ کار سے طلباء کو مسائل کا سامنا کرنا پڑھ رہا ہے تاہم رہنمائی کیمپ کی وجہ سے طلباء کے مسائل میں کمی پیش ائی ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -