نوشہرہ ، مردان ، چارسدہ میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی ، مظاہرے اور ریلیاں

نوشہرہ ، مردان ، چارسدہ میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی ، مظاہرے اور ریلیاں

  

نوشہرہ ،مردان ،چارسدہ (بیورورپورٹس) نوشہرہ(بےورورپورٹ)آل پاکستان کلرکس ایسویسی ایشن (ایپکا)ضلع نوشہرہ کا کشمیری عوام کے ساتھ یکجہتی ریلی ریلی کے شرکاءنوشہرہ کینٹ کے مختلف بازاروں سے ہوتے ہوئے نوشہرہ پریس کلب پہنچنے جہاں ایک بڑے جلسے کی صورت اختیار کرلی ریلی کی قیادت ضلعی صدر محمد ادریس ہاشمی، جنرل سیکرٹری حافظ اکرام، غلام سرور کر رہے تھے ریلی کے شرکاءنے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جس پربھارتی جارحیت کے خلاف اور نہتے کشمیری عوام کے حق میں نعرے درج تھے ریلی کے شرکاءضلعی صدر محمدادریس، غلام سرور، حافظ اکرام الحق، امداد اللہ، عبدالعزیز، شفقت، الف گل اور دیگر کلرک رہنماو¿ں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی حکومت اور فوج ہماری امن پسند پالیسی کو کمزوری نہ سمجھیں کیونکہ پاکستانی عوام اور فوج اینٹ کا جواب پتھر سے دینا جانتے ہیں انہوں نے کہا کہ ہندوستانی حکومت اقوام متحدہ کے قراردادوں پر عمل درآمد یقینی بنائیں٭جماعت اسلامی ضلع نوشہرہ کا کشمیری عوام کے ساتھ یکجہتی ریلی ریلی کی قیادت ضلعی امیر رفعت اللہ، نائب امیرحاجی عنایت الرحمن، مولانا گوہررحمان، افتخار احمدخان، انجینئرامیرعالم خان، مولانا سمیع الرحمان یوسفی اور دیگر کررہے تھے مظاہرین نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جس پربھارتی جارحیت کے خلاف اور نہتے کشمیری عوام کے حق میں نعرے درج تھے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی امیر رفعت اللہ، نائب امیرحاجی عنایت الرحمن، مولانا گوہررحمان، افتخار احمدخان، انجینئرامیرعالم خان، مولانا سمیع الرحمان یوسفی نے کہا کہ بھارتی حکومت اور فوج ہماری امن پسند پالیسی کو کمزوری نہ سمجھیں کیونکہ پاکستانی عوام اور فوج اینٹ کا جواب پتھر سے دینا جانتے ہیں انہوں نے کہا کہ ہندوستانی حکومت اقوام متحدہ کے قراردادوں پر عمل درآمد یقینی بنائیںپوری دنیا امن کی طرف گامزن ہے جبکہ ہندو بنیا کو جنگ کی ہوس لگی ہوئی ہے اور ہرروز کشمیری عوام پر بے جا مظالم کرکے پاکستانی عوام اور پاک فوج کی غیرت کو للکارنے کی کوشش کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ اگر مودی سرکارنے نہتے کشمیری عوام پر ظلم بند نہ کئے تو نتائج بھیانک ہوسکتے ہیں٭جہانگیرہ میںیکجہتی کشمیر ریلی کا انعقادطلباءسمیت ہزاروں شہری ہندوستانی حکومت کے مظالم کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے۔ پریس کلب جہانگیرہ کے زیر اہتمام انڈیا مردہ باد ریلی مختلف بازاروں سے ہوتے ہوئے جی ٹی روڈ پر ایک بہت بڑی احتجاجی جلسے کی شکل اختیار کر گئی۔ شرکاءنے کشمیریوں کے حق میں اور ہندوستان کے خلاف شدید نعرہ بازی کی۔ احتجاجی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پریس کلب جہانگیرہ کے چیئرمین زبیر علی جنرل سیکرٹری ندیم احسان ، عمران تبسم ، عبد اللہ، محمد اسرائیل، مولانا روح الاسلام اور امجد خاکسار نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی مظالم کے خاتمے کے دن قریب ہے۔ ظالم حکومت کشمیریوں کی آواز طاقت سے نہیں دبا سکے گی۔ پاک فوج کے اشارے پر تمام پاکستانی قوم جذبہ جہادسے سرشار ہوکر انڈیا سے لڑنے کے لیے تیار ہیں۔ آخر میں ہندوستانی پرچم نظر آتش کر دی گئی٭ چارسدہ میں جماعت اسلامی کے زیر اہتمام کشمیر یوں پر بھارتی مظالم اور کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ ۔ مظاہرین کا بھارت کے خلاف شدید نعرہ بازی ۔منہ توڑ جواب دینے کا اعلان ۔ تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی کے زیر اہتمام فاروق اعظم چوک میں بھارتی جارحیت اور مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے خلاف احتجاجی ریلی کا انعقاد کیا گیا ۔ریلی سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے ضلعی امیرمحمد ریاض خان،صوبائی رہنماءمصباح اللہ ،نائب امیر عبدالمالک و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا ۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کے ساتھ سفارتی تعلقات کا خاتمہ کرے اور پاکستان میں تعنیا ت بھارت کے ہائی کمشنر کو فوری طور پر ملک بدر کیا جائے ۔حکومت کو چاہیے کہ وہ ڈٹ کر کشمیروں پر ڈھائے جانے والے مظالم کا بھر پور مقابلہ کریں ۔ کشمیر پر قبضہ کرنے کا مودی سرکار کی ہم خیالی ہے ۔جماعت اسلامی کشمیر کے مسلمانوں کے ساتھ شانہ بشانہ ہر اول دستے کا کردار اد ا کریگی ۔ بھارت کو اپنے مذوم عزائم کو کامیاب نہیں ہونے دیگے ۔مظاہرے سے جے آئی یوتھ کے صدر فواد خان ،ھارون خان ،نوید جان و دیگر نے بھی خطاب کیا ٭ مردان مقبوضہ کشمیرکے عوام پر بھارتی مظالم کیخلاف اور افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی کیلئے ایپکا نے ریلی نکالی اور احتجاجی جلسہ کیا ریلی کی قیادت ایپکا کے ضلعی صدر سید مقبول شاہ ،کوارڈینیشن کونسل کے چیئرمین حافظ زیبر احمد،سجاد یوسفزئی،پیر سہیل ،اختر منیر،سلمان ہوتی اور منیر خان کررہے تھے مظاہرین نے بھارت کیخلاف شدید نعرہ بازی کی مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت مظلوم کشمیریوں پر ظلم کے پہاڑ ڈال رہی ہے جبکہ انسانی حقوق کی تنظیمیں اس ظلم اور بربریت پر مکمل خاموش ہت اُنہوں نے عالمی اداروں سے اپیل کی کہ وہ بھارتی درندوں کے مظالم کا نوٹس لے اُنہوں نے کہا کہ کشمیری کی خصوصی حیثیت ختم کرکے بھارت کا اصل چہرہ بے نقاب ہوگیا ہے ۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -