کالج اساتذہ کیلئے پانچ درجاتی فارمولاکی منظوری دیدی گئی

کالج اساتذہ کیلئے پانچ درجاتی فارمولاکی منظوری دیدی گئی

  

پشاور( سٹی رپورٹر)محکمہ خزانہ خیبرپختونخوانے اعلامیہ جاری کردیاہے کہ جس میںخیبرپختونخواکے جنرل کالجزاورکامرس کالجزکے اساتذہ کی ترقی کیلئے پانچ درجاتی فارمولاکی منظوری دیدی گئی ہے،کالج اساتذہ کی تنظیموںKPRLAاور KPCTA نے حکومت کے اس اقدام کوسراہتے ہوئے تمام اساتذہ کومبارکباددی ہے۔کیپلا کے صدرعبدالحمیدآفریدی،جنرل سیکرٹری قاضی ظفرا قبال،کیپٹا کے صدرسیدامتیازعلی اورجنرل سیکرٹری وحیدخٹک نے اس فارمولاکوفقیدالمثال اقدام قراردیاہے۔انہوںنے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا،چیف سیکرٹری،سیکرٹری اسٹبلشمنٹ، سیکرٹری فنانس اورسیکرٹری ہائیرایجوکیشن منظوراحمدسمیت تمام متعلقہ محکمہ جات کے حکام اوراہلکاروںکاشکریہ اداکیاہے۔انہوںنے عزم کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ کالج اساتذہ دلجمعی کیساتھ اپنے مقدس مشن کوجاری رکھیںگے اورحقیقی معنوںمیں معمارکے فرائض انجام دینے میںکوئی دقیقہ فروگذاشت نہیںکریںگے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -