محمد وقاض سے پی ایم ڈی مقالے کا کامیابی سے دفاع کیا

محمد وقاض سے پی ایم ڈی مقالے کا کامیابی سے دفاع کیا

  

پشاور(سٹی رپورٹر) شعبہ اسلامک اینڈ ریلچس سٹڈیز کے پی ایچ ڈی سکالر محمد وقاص نے اپنے پی ایچ ڈی مقالے کا کامیابی کے ساتھ دفاع کیا پی ایچ ڈی مقالے کا عنوان ”علامہ اب کشیر (م 774ھ) کی السیرۃ النبویتہ میں فقیہات سیرت کا تحقیقی جائزہ تھا جو کہ ڈاکٹر محمد ریاض کی سربراہی میں مکمل کیا گیا مقالہ پیش کرنے کی تقریب کا انعقاد ہزارہ یونیورسٹی ک سینیٹ ہال میں کیا گیا مقالے کی صدارت پروفیسر ڈاکٹر اذکیا ہاشمی چیئرمین ڈیپارٹمنٹ آف اسلامک اینڈ ریلچس سٹڈیز نے کی جبکہ وائس چانسلر ہزارہ یونیورسٹی ڈاکٹر سید منظور حسین شاہ مہمان خصوصی تھے مقالے کی تقریب میں ریسرچرز،سکالرز،اساتذہ اور طلباء نے کثیر تعداد می شرکت کی،تقریب کے آخر میں پروفیسر ڈاکٹر سید منظور حسین شاہ وائس چانسلر نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضورؐ کی سیرت میں جتنا بھی کام کیا جائے کم ہے انہوں نے پی ایچ ڈی مکمل کرنے والے سکالر کو مبارکباد دی اور ان کے سپروائزر ڈاکٹر محمد ریاض کی محنت کو سراہا،آخر میں انہوں نے پروفیسر ڈاکٹر اذکیا ہاشمی چیئرمین اسلامک اینڈ ریلچس سٹڈیز ڈیپارٹمنٹ کی دن رات محنت کی تعریف کی یاد رہے کہ محمد وقاص مانسہرہ کے ایک سکول ٹیچر ہیں اور انہوں نے ایم فل بھی ہزارہ یونیورسٹی سے کیا ہے

مزید :

پشاورصفحہ آخر -