گومل یونیورسٹی میں بلین ٹری سونامی کے سلسلہ میں اہم اجلاس کا انعقاد

گومل یونیورسٹی میں بلین ٹری سونامی کے سلسلہ میں اہم اجلاس کا انعقاد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈیرہ اسماعیل خان(بیورورپورٹ)گومل یونیورسٹی میں بلین ٹری سونامی کے سلسلے میں ایک اہم اجلاس ڈائریکٹرایڈمنسٹریشن کی سربراہی میں منعقد ہوا جس میں ڈسٹرکٹ فارسٹ آفیسر (ڈی ایف او)اور سب ڈویڑنل فارسٹ آفیسر (ایس ڈی ایف او)سمیت یونیورسٹی افسران ڈائریکٹر اورک پروفیسر ڈاکٹر نعمت اللہ بابر، انچارج سٹیٹ سیکشن قدرت اللہ خان، سیکیورٹی آفیسر شمروز خان نے شرکت کی۔ میٹنگ میں بلین ٹری سونامی کے حوالے سے لگائے گئے درختوں اور پودوں کو جانوروں اور یونیورسٹی کے باہر زمینداروں سے بچانا اور سونامی پراجیکیٹ کو بڑھانے کے بارے میں بھی بات کی گئی میٹنگ میں یوم آزادی کے موقع پر فارسٹ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے پلانٹیشن کیلئے 4ہزار پھل دار پودے لگانے کا فیصلہ کیا گیا جس کی شجرکاری کل سے شروع کر دی جائے گی جو کہ گومل یونیورسٹی کی نہ صرف خوبصورتی بلکہ مالی خسارے دور کا سبب بھی بنے گی۔ اس موقع پر گزشتہ دنوں ہونیوالے واقعہ جس میں گومل یونیورسٹی سے ملحقہ دیہات کے جانوروں نے گومل یونیورسٹی میں لگائے گئے مختلف اقسام کے قیمتی پودوں کو نقصان پہنچایا پر تفصیلی بات ہوئی۔جس کے بارے میں متعلقہ تھانہ میں ایف آئی آر بھی کروائی گئی ہے اور جانوروں کو قبضہ میں لے کر ان پر جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔ جس میں بڑے جانورپرتین ہزار جبکہ چھوٹے جانور پردو ہزار جرمانے کیا گیا جبکہ فی دن کے حساب سے ریٹیننگ فیس 500روپے علیحدہ ہے۔ میٹنگ میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ جو بھی شخص ان جانوروں کو پکڑے کر انتظامیہ کے حوالے کرے گا اس کو 100روپے فی جانوروں انعام دیا جائے گا۔ شعبہ جنگلات ڈیرہ کے ڈی ایف او نے ڈ ائریکٹر ایڈمنسٹریشن کو بتایا کہ وہ آئندہ اس بارے میں پاک آرمی سے بات کریں اور روڈا میں جو بیلٹی فارم ہے وہاں پرجانور رکھیں گے اور آئندہ جو بھی کوئی اس طرح جانور چھوڑیں گے اس پر گومل یونیورسٹی اور فارسٹ ڈیپارٹمنٹ مشترکہ طور پر ایف آئی آر کرو ا کر تھانے میں بھیجوائیں گے۔ تاکہ کوئی اعتراض نہ ہو۔چونکہ ان جنگلات پر فارسٹ ڈیپارٹمنٹ کا کروڑوں روپے خرچہ ہوا ہے جس سے گومل یونیورسٹی کو80کروڑ کی آمدن متوقع ہے اسلئے اگر اس کو جانور نقصان پہنچائینگے اور پولیس بھی تعاون نہیں کرے گی تویہ قومی خزانے کے نقصان کا باعث بنے گی۔
گومل یونیورسٹی