بھارت کا جارہانہ ا قدام ریاستی دہشتگردی ہے، ملک امین اسلم

بھارت کا جارہانہ ا قدام ریاستی دہشتگردی ہے، ملک امین اسلم

  

اسلام آباد(آئی این پی) مشیر ماحولیات ملک امین اسلم نے کہا ہے کہ بھارت کے جارحانہ اقدام سے ریاستی دہشت گردی ہوئی ہے، مودی حکومت جنیوا کنونشن کی خلاف ورزی کی مرتکب ہوئی ہے، بھارت واحد ملک ہے جس نے مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشتگردی کی ہے، جنیوا کنونشن میں پاکستان کے موقف کوتسلیم بھی کیا گیاہے۔گز شتہ روز پریس کانفرنس میں کہا کہ پاکستان میں درجہ حرارت بڑھ رہا ہے اگر پاکستان نے کچھ نہ کیا تو آئندہ آنے والے 30یا40سالوں میں 30ڈگری زیادہ درجہ حرارت بڑھ جائے گادنیا میں جو گلوبل وارمنگ ہو رہی ہے اس سے زیادہ ڈگری بڑھ سکتا ہے، اس کے بہت سے اثرات ملک میں پڑھ سکتے ہیں، ہم نے ایک ارب درخت خیبر پختونخوا میں لگائے دنیا کے تمام بڑے اداروں نے اس کو تسلیم کیا، خیبر پختونخوا میں ساڑھے 4فیصد فارسٹ ایریا بڑھا ہے، یہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار بڑھا ہے، اس پروجیکٹ کیلئے آئندہ آنے والے سالوں میں ایک ارب ڈالر خرچ کریں گے اور ساڑھے تین ارب تمام صوبوں میں خرچ کئے جائیں گے، پلاسٹک بیگ سے نجات لینا ہمارا پہلا قدم ہے، نئے بیگز کی تقسیم مختلف شہروں میں کر رہے ہیں اور یہ کام پورے پاکستان میں پھیلے گا،موسمیاتی اثرات کی شدت سے بچنے کیلئے تاریخی اقدامات کئے جا رہے ہیں، کلین اینڈ گرین پاکستان منصوبہ ماحولیاتی اثرات سے کھچاؤ کیلئے حکمت عملی کا حصہ ہے،14 اگست کو وفاقی دارالحکومت کو پلاسٹک بیگز سے پاک کیا جائے گا، پلاسٹک شاپر ز کی جگہ کپڑے کے تھیلے اور جیوٹ بیگز لائے جا رہے ہیں۔

ملک امین

مزید :

پشاورصفحہ آخر -