بھارتی مشیر اجیت دوول کا دورہ مقبوضہ کشمیرمذاق بن گیا

بھارتی مشیر اجیت دوول کا دورہ مقبوضہ کشمیرمذاق بن گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نئی دہلی(آئی این پی)بھارت کے قومی سلامتی کے مشیر اجیت دوول کا دورہ مقبوضہ کشمیر مذاق بن گیا۔ اجیت دوول کی مقبوضہ وادی میں سب اچھا دکھانے کی کوشش الٹی گلے پڑ گئی۔اجیت دوول کو مقبوضہ کشمیر کی سڑکوں پر بات کرنے کے لیے بھی لوگ نہ ملے۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق اہلکاروں میں گھرے دوول نے چند افراد سے بات کی تو پیچھے دکانیں بند اور علاقے میں سناٹا تھا۔مقبوضہ کشمیر کے باسیوں نے بھارت کے قومی سلامتی کے مشیر کا دورہ ناکام بنادیا۔دوسری جانب مقبوضہ کشمیر میں مسلح اہلکاروں کی بغاوت کے امکانات بڑھ گئے، وزیر داخلہ امیت شا کو اہلکاروں کی پرتشدد نافرمانی کے امکانات کے عنوان سے فائل بھیج دی گئی۔
بھارتی مشیر