ٹیلہ بند کے باشندوں کا پولیس کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

ٹیلہ بند کے باشندوں کا پولیس کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور( سٹی رپورٹر)پشاور کے نواحی علاقہ ٹیلہ بند سے تعلق رکھنے والے مشران نے گزشتہ روز تھانہ انقلاب کے ایس ایچ او عمران کے خلاف پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا مظاہرین نے ایس ایچ او عمران اور تھانہ انقلاب کے دیگر پولیس اہلکاروں کے خلاف شدید نعرے بازی کی مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کے گزشتہ رات ویلیج کونسل ٹیلہ بند کے ناظم افتخار کے گھر پر پولیس نے بغیر کسی وجہ سے چھاپہ مار کر انکی بے عزتی کی جبکہ انہیں بلاوجہ دھمکیاں بھی دی جبکہ ایس۔ ایچ او عمران نے افتخار کے ایک رشتہ دار کے گھر پر بھی چھاپہ مار کر ان کے بیٹوں کو ساتھ لے گئے۔ اس موقع پر افتخار نے کہا کہ پولیس نے اپنے ساتھ لے جانے والے افراد کو رہا کرنے کے لئے ان سے دس ہزار روپے رشوت بھی لی اور اب وہ ان کو دھمکیاں بھی دے رہا ہے انہوں نے کہا کہ تھانہ انقلاب کا ایس ایچ او کا انہیں بے جا تنگ کر رہا ہے انہوں نے مزید کہا کہ اس کا تعلق ایک شریف گھرانے سے ہے جبکہ پولیس بغیر کسی وجہ سے ان کو تنگ کر رہے ہیں انہوں نے آئی جی خیبر پختونخوا اور دیگر اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مذکورہ تھانے کے ایس ایچ او کے خلاف کارروائی کرکے انہیں انصاف دلائیں۔