ملک سعد شہید پولیس لائن میں سی سی پی او محمد کریم خان نے میڈیا پریس کور کا افتتاح کر دیا

ملک سعد شہید پولیس لائن میں سی سی پی او محمد کریم خان نے میڈیا پریس کور کا ...

  

پشاور (کرائمز رپورٹر) ملک سعد شہید پولیس لائن پشاور میں نیاقائم ہونے والامیڈیا پریس کور کا سی سی پی او محمد کریم خان نے با قاعدہ ہ افتتاح کیا گیا،میڈیا پریس کور کا مقصد مصدقہ اور جامع خبروں کی بر وقت فراہمی اور اشاعت کو یقینی بنانا ہے ، میڈیا ریاست کا ایک اہم ستون ہے جس کے ذرےعے معاشرتی برائیوں کو ختم کرنے میں مدد ملی ہے، انہوں نے صحافیوں کے حوصلے اور بہادری کی داد دیتے ہوئے کہا کہ صحافیوں نے معاشرے میں موجود ناسورکے خاتمہ میں بھی کلیدی کردار ادا کیا ہے پولیس اور صحافیوں کے مابین انفارمیشن شیئرنگ کو مزید مضبوط اور فعال بنانے کی خاطر پولیس کی جانب سے پریس کور ٹیم بنائی گئی جس کے ذرےعے صحافیوں کو بروقت اور مصدقہ خبریں ملیں گی تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سی سی پی او پشاور محمد کریم خان نے ملک سعد شہید پولیس لائن میں نیا قائم ہونے والا میڈیا پریس کور کا افتتاح کیا اس موقع پر ایس ایس پی آپریشن ظہور بابر آفریدی ، ایس پی میڈیا پریس کور سید عنایت علیشاہ، ایس پی ہیڈ کوارٹرز عبد السلام خالدکیساتھ دیگر پولیس آفیسرز اور میڈیا کے نمائیدہ گان موجود تھے ایس پی سید عنایت علیشاہ نے نئے قائم ہونے والے میڈیا پریس کور کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ میڈیا پریس کور کا مقصد مصدقہ اور جامع خبروں کی بر وقت فراہمی اور اشاعت کو یقینی بنانا ہے ،سوشل میڈیا فیس بک، ٹویٹر اور وٹس ایپ کا افتتاح کر دیا گیا ہے جن پر پولیس کی مثبت تشخص کو اجاگر کیا جائے گا میڈیا پریس کور کی افادیت کے حوالے انہوں نے کہا کہ اس کے ذرےعے بروقت اور فوری خبروں کے حصول ممکن ہو سکے گی جس کے بعد سی سی پی او محمد کریم خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا ریاست کا ایک اہم ستون ہے جس کے ذرےعے معاشرتی برائیوں کو ختم کرنے میں مدد ملی ہے، انہوں نے صحافیوں کے حوصلے اور بہادری کی داد دیتے ہوئے کہا کہ صحافیوں نے معاشرے میں موجود ناسورکے خاتمہ میں بھی کلیدی کردار ادا کیا ہے انہوں نے واضح کیا کہ پولیس اور صحافیوں کے مابین انفارمیشن شیئرنگ کو مزید مضبوط اور فعال بنانے کی خاطر پولیس کی جانب سے پریس کور ٹیم بنائی گئی جس کے ذرےعے صحافیوں کو بروقت اور مصدقہ خبریں ملیں گی، سی سی پی او محمد کریم خان نے کہا کہ پولیس کی جانب سے پریس میڈیا کور قائم کرنے کے بعد صحافیوں اور پولیس کے درمیان رابطہ مزید مضبوط ہونگے ،انہوں نے مزید کہا کہ معاشرے سے برائیوں کے خاتمہ ، امن و امان کے قیام اور جرائم پیشہ عناصر کی نشاندہی کے لئے صحافیوںکا کردار لائق صد تحسین ہے،

مزید :

پشاورصفحہ آخر -