طورخم بارڈر پر کلیئرنس میں تا خیر سے دو ٹرالروں میں پندرہ دنبے مر گئے

طورخم بارڈر پر کلیئرنس میں تا خیر سے دو ٹرالروں میں پندرہ دنبے مر گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


خیبر (بیورورپورٹ)طورخم بارڈر پر کلیئرنس میں تا خیر سے دو ٹرالروں میں پندرہ دنبے مر گئے بارڈر پر صرف دو ٹرالروں اور ایک ٹرک میں 370دنبے افغانستا ن سے پاکستان لا ئے گئے جبکہ پہاڑی علاقہ ساسوبی کنڈا¾و پر ہزاروں دنبے پاکستان پہنچ گئے جہاں پر ایک دنبے پر تقریبا 4500روپے خرچہ آتا ہیں اس سلسلے میں افغان بیو پاروں نے بتا یا کہ بارڈر پر اجازت نہ ملنے کے بعد مجبورا پہاڑی اور دور افتادہ علاقہ ساسوبی کنڈاوپر دنبے لائے گئے سخت اور کھٹن راستے کی وجہ سے کئی دنبے راستے میں پیاس کی وجہ سے مر گئے جبکہ اوپر وہاں کنڈاو پر اور دوسرے راستوں پر فی دنبہ 4500روپے لیا گیا جو اب مجبورا وہ دنبے کی قیمت بڑھائیں گے بیوپاروں نے بتا یا کہ ساوسوبی کنڈاو سے لنڈیکوتل تک 70000روپے ٹرک کرایہ وصول کرتے ہیں اور ٹرک میں تقریبا ستر دنبے آتے ہیں بعض بیو پاروں کے ساتھ ڈیڑ ھ سو اور دوسو دنبے ہو تے ہیں جو پھر وہ ڈبل کرایہ دینے پر مجبور ہو تے ہیں بیوپاروں کے مطابق کہ ایک طر ف گاڑیوں کا کرایہ اور دوسری طرف ساسوبی کنڈاو پر فی دبنہ ہزاروں روپے ان سے وصول کرنا ظلم اور زیا دتی ہیں اس لئے دنبوں کی قیمت اس سال دوگنا ہ ہو گیا ہیں انہوں نے بتا یا کہ وہ نہیں چاہتے کہ وہ دنبے مہنگے فروخت کر سکے لیکن خرچہ زیا دہ اور راستے میں مرنے کی وجہ سے قیمتیں بڑھا دی گئی بعض بیو پاروں نے بتا یا کہ وہ پہاڑی راستے سے داخل ہو گئے ہیں اور انکے پاسپورٹ پر انٹری مہر نہیں لگا یا گیا اس اب واپس جانے میں انکو مشکلات درپیش ہیں اگر وہ دنبے نہیں لاتے تو وہ خسارے میں ہو تے اور یہاں پاکستان میں بھی بہت سے لوگ سنت ابراہیمی سے محروم ہو جا تے اس لئے اب طورخم بارڈر پر واپس جانے میں انکے ساتھ نرمی سے کام لیا جائے جبکہ دوسری طرف گزشتہ رات دنبوں سے بھرے دوٹرالر ز اور ٹرک طورخم بارڈر پر پاکستان داخل ہو گئے تھے لیکن صبح کلیئرنس میں تاخیر کی وجہ سے طورخم سخت حبس اور گرمی کی وجہ سے گاڑیوں میں پندرہ دنبے مر گئے اسکے بعد تقریبا دو بجے دوپہر انکی کلیئرنس ہو گئی آخری اطلاع کے مطابق کہ ننگرھار گورنر نے پاکستان دنبے لے جانے پر پابندی لگا دی جسکی وجہ سے کئی دنبوں سے بھرے ہوئے ٹرالرز کھڑے تھے جو انکو واپس کیا جائے گا