14 اگست کے سلسلے میں کرنل  شیر خان شہید اور ملک سعد شہید  کی پوٹریٹ تصاویر آویزاں

14 اگست کے سلسلے میں کرنل  شیر خان شہید اور ملک سعد شہید  کی پوٹریٹ تصاویر ...

  

پشاور( سٹاف رپورٹر)نیشنل ہائی وے اتھارٹی خیبرپختونخوانے وزیراعظم کے وژن کلین وگرین پاکستان کی تکمیل، شہداءپاک فوج و خیبرپختونخواپولیس کی یادگار اور14اگست کے سلسلے میں جی ٹی روڈپشاورپرپاک آرمی کے شہیدکرنل شیرخان اورمحکمہ پولیس کے شہید DIGملک سعدکی بڑی منقوش پوٹریٹ(تصاویر)بناکرشہداءکیساتھ خراج عقیدت کااظہارکیا۔ا س موقع پرممبرNHAخیبرپختونخوا مکیش کمار،جنرل منیجرمجتبیٰ میمن اورڈپٹی ڈائریکٹراشتیاق احمدبھی موجودتھے جبکہ طلباءکی بھی کثیرتعدادموجودتھی۔طلباءاورNHAکے موجود حکام نے پاکستان زندہ باد،پاک فوج زندہ باداورشہداءوطن کے حق میںفلک بوس نعرے لگاکرشہداءکے لواحقین کیساتھ ہمدردی کااظہارکیا اوربلنددرجات کیلئے اللہ تعالیٰ کے حضوردعابھی کی گئی اوربعدازاںگرین پاکستان ڈرائیوکے تحت NHAدفترمیںشجرکاری بھی کی گئی۔ذرائع ابلاغ کے نمائندوںسے بات چیت کرتے ہوئے ممبرNHAمکیش کمارنے کہاکہ وزیراعظم پاکستان،وفاقی وزیربرائے مواصلات مرادسعیداورچیئرمین نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے احکامات پرشہداءکاپوٹریٹ بنایاگیااورگرین پاکستان ڈرائیوکے سلسلے میںشجرکاری کی گئی۔انہوںنے کہاکہ پاک فوج اورپولیس کے نوجوانوںنے اس چمن کی آبیاری اپنے خون سے کی ہے،ان کی قربانیوںکی بدولت آج ہم ایک پرامن ماحول میںسانس لے رہے ہیں۔انہوںنے کہاکہ ان شہداءکوصرف ایک دن نہیںبلکہ ہروقت اورہرپھل خراج عقیدت پیش کرنی چاہئے،ہماری اوروطن عزیز کے تحفظ کیلئے ہمہ وقت فرائض انجام دینے والوںکوخراج تحسین پیش کرتے ہیں،وہ اگر ڈیوٹی بارڈرپردیتے ہیںتوان کیلئے ہمارے دل یہاںدھڑکتے ہیں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -