قومی مفادات اورعوام کی بات کرنیوالوں کو ” مریم نواز“بنادیاجائےگا،مریم اورنگزیب

 قومی مفادات اورعوام کی بات کرنیوالوں کو ” مریم نواز“بنادیاجائےگا،مریم ...

  

اسلام آباد(آئی این پی)مسلم لیگ (ن)کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ جو بھی پاکستان کے قومی مفاداتاورعوام کی بات کرے گا اسے مریم نوازشریف بنادیاجائے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارلیمینٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ میڈیا پر پابندی کا یہ عالم ہے کہ اپوزیشن کی پریس ٹاک کی تصویر چل رہی ہے لیکن آواز بند ہے ۔مریم نوازشریف کی آواز دو ماہ سے ٹی وی پر بند تھی، ان کی کردار کشی کی گئی لیکن ان کا موقف نہیں دیا گیا، یہ میڈیا کے لئے لمحہ فکریہ ہے ۔

مریم اورنگزیب

مزید :

پشاورصفحہ آخر -