لنزرویسی ٹیکس وصولی کیخلاف انتظامیہ سے ریکارڈ طلب 

لنزرویسی ٹیکس وصولی کیخلاف انتظامیہ سے ریکارڈ طلب 

  

پشاور(نیوزرپورٹر)پشاورہائی کورٹ نے کرک اورتخت نصرتی انتظامیہ کی جانب سے کنزروینسی ٹیکس وصولی کے خلاف دائررٹ پرانتظامیہ کو ریکارڈ سمیت طلب کرلیاہے عدالت عالیہ کے جسٹس قیصررشید اورجسٹس لعل جان خٹک پرمشتمل دورکنی بنچ نے رٹ کی سماعت کی اس موقع پر عدالت کو بتایاگیاکہ لوکل گورنمنٹ کے پاس کنزروینسی ٹیکس لگانے کا اختیار نہیں ہاﺅس بھی اس کے مخالف ہیں چودہ سو روپے ٹریکٹر ٹرالی میں ریت آتا ہے ' ایک ہزار کنزروینسی ٹیکس لیتے ہیں لہذاکنزروینسی ٹیکس کالعدم قرار دیا جائے فاضل بنچ نے رٹ سماعت کیلئے منظور کرتے ہوئے ٹی ایم اے کرک و تخت نصرتی کو ریکارڈ سمیت طلب کرلیا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -