مردان میں خاتون کے قتل کا معمہ حل شوہر سمیت3 گرفتار ،آلہ قتل برآمد
مردان (بیورورپورٹ) پولیس نے نامعلوم خاتون کے قتل کا معمہ حل کرتے ہوئے مقتولہ کی شوہر سمیت تین افراد کو گرفتار کرکے آلہ قتل بر آمد کرلیا ،شادی شدہ خاتون کو چترال سے اغواءکر کے مردان لایا گیا تھا۔قتل کا مرکزی ملزم افغان مہاجر ہے اس حوالے سے ایس پی انوسٹی گیشن محمد آیاز ،ایس پی آپریشن مشتاق خان نے ڈی ایس پی جہانزادہ خان تفتیشی انسپکٹر بشیر خان اور شیخ ملتون کے ایس ایچ او شاہ فیصل کے ہمراہ میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ چھ ماہ قبل تھانہ شیخ ملتون کے حدود مرٹروے پُل کے نیچے خاتون کی لاوارث لاش ملی تھی جیسے پولیس نے قبضے میں لیکر امانتان دفن کردیا تھا تفتیش کے دوران معلوم ہوا کہ مقتولہ سردار بی بی عرف نسیمہ زوجہ عبد الوکیل سکنہ چترال ہے جیسے چار سال قبل اول خان اور شیر ولی نامی افراد نے اغواءکیا تھا مقتولہ کی اغواءکی رپورٹ تھانہ دروش میں درج ہوئی تھی پولیس افسروں نے بتایا کہ تفتیش کے دوران ملزم اول خان تک رسائی حاصل کرکے اسے گرفتار کرلیا گیا تو اس نے انکشاف کیا کہ مسماة سردار بی بی کو اغواءکرنے کے بعد حضرو اٹک لے جاکر وہاں چھ ماہ تک رکھا اور بعد میں جان آباد چارسدہ روڈ پر اپنے رشتہ دار غلام سخی کے گھر لے آیا جہاں وہ بلائی منزل پر مقیم رہے مقتولہ کی بطن سے ایک تین بچی بھی ہے اُنہوں نے کہا کہ مقتولہ ملزم سے الگ مکان کا مطالبہ کررہی تھی اور اس بات پر اس سے لڑتی جھگڑتی تھی اس سے جان چھڑانے کیلئے اسے شربت میں زہریلی گولیاں پلائی جس سے اسکی موت واقعی ہوئی اور نعش موٹروے پُل کے نیچے پھنک کر خود چترال فرار ہوا پولیس افسروں نے مزید بتایا کہ مقتولہ پہلے سے شادی شدہ تھی اور ملزم اپنے ساتھیوں کی مدد سے اسے اغواءکر لیا تھا ۔اُنہوں نے کہا کہ یہ اندھا قتل کیس پولیس کیلئے ایک بڑا چیلنج تھا اور ڈی آئی جی محمد علی خان اور ڈی پی او سجاد خان کی ہدایت پر ان کی نگرانی میں خصوصی تفتیشی ٹیم تشکیل دی گئی تھی مقتولہ کی لاز کی تصویر سوشل میڈیا پر دی گئی تو ایک پولیس اہلکار نے اسے پہچان لیا اور پھر اس کی روشنی میں تحقیقات کا دائرہ وسیع کرکے ملزم تک پہنچے۔ اس موقع پر مقتولہ کے پہلے شوہر عبد الوکیل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مردان پولیس کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ مقامی پولیس کی محنت کی بدولت ملزم کا سراغ ملا اور اس قتل کا ڈراپ سین ہوا ۔مقتولہ کے پہلے شوہر عبدالوکیل اور ملزم اول خان دونوں افغان مہاجر ہے ۔