کشمیر پہ ہمارا بیانیہ کسی کے کہنے سے تبدیل نہیں ہوگا،عبدالغفور حیدری

  کشمیر پہ ہمارا بیانیہ کسی کے کہنے سے تبدیل نہیں ہوگا،عبدالغفور حیدری

  

کوئٹہ (این این آئی)جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹرعبدالغفور حیدری نے کہا یے کہ آج کارکن گھروں سے نکل کر کشمیر کے مظلوم مسلمانوں کیساتھ اظہار یکجہتی کریں،کشمیر پہ ہمارا بیانیہ کسی کے کہنے سے تبدیل نہیں ہوگا،امریکہ دورے کے دوران کشمیر کا فیصلہ امریکہ کے خونی ہاتھوں سے منظور نہیں, ملک کی معیشت مہنگائی اور بیروزگاری کی وجہ سے عوام بلبلا اٹھے ہیں،عمرانی حکومت میں کرپشن سے فیض یافتہ ٹولہ ہے۔ان خیالات کا اظہار جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹر مولانا عبدالغفورحیدری نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کی حق خودارادیت پہ کسی کو اپنا فیصلہ مسلط نہیں کرنے دینگے ریاست جموں کشمیر کو کسی صورت ہندوستان کا حصہ نہیں مانتے کشمیر پاکستان کے ہی جغرافئیے میں شامل یے انہوں نے نے کہا کہ پرائم ممسٹر نے امریکہ کے ہاتھوں کشمیر کا سودا کیا ہے لیکن پاکستانی قوم اور کشمیری عوام اس اپنے پاک فوج کیساتھ ہے انہوں نے کہا کہ ملک میں نااہل حکمرانوں کی وجہ سے عام لوگ پریشان ہوگئے ہے اور ملک میں اس سے پہلے مہنگائی اور معیشت کی بدترین صورت حال سامنے نہیں آئی جو ان ناعاقبت اندیشوں کی صورت میں اس ملک پہ مسلط ہے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کے ریاست جموں کشمیر بارے بیان سے قوم کو مایوسی ہوئی انہوں نے کہا کہ مودی سرکار اپنے انتخابی الیکشن میں کشمیر بارے اپنے قوم سے وعدہ کرچکی تھی۔

عبدالغفور حیدری

مزید :

پشاورصفحہ آخر -