مون سون بارشوں سے ابتک 139ہلاکتیں، خیبر پختونخوا سب سے زیادہ متاثر ہوا

مون سون بارشوں سے ابتک 139ہلاکتیں، خیبر پختونخوا سب سے زیادہ متاثر ہوا

  

اسلام آباد(آن لائن) پاکستان میں قدرتی آفات سے نمٹنے والے ادارے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی(این ڈی ایم اے) نے اب تک مون سون سے ہونے والے جانی و مالی نقصان کے اعدادوشمار جاری کر دیے ہیں جس کے مطابق خیبر پختونخوا سب سے زیادہ ہوا ہے۔ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق یکم جولائی سے 8 اگست تک ہونے والی بارشوں اور سیلاب کے نتیجے میں مجموعی طور پر 139 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔مون سون کے ابتدائی 39 دنوں میں 115 افراد زخمی ہوگئے جب کہ 186 گھروں کو جزوی نقصان پہنچا اور 117 مکمل طور پر تباہ ہوئے۔متعلقہ محکمے نے بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں 770 خیمے اور 1095کمبل تقسیم کیے۔این ڈی ایم اے نے مون سون کے دوران طغیانی اور لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے 39 اضلاع شدید متاثر ہونے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

این ڈی ایم اے

مزید :

پشاورصفحہ آخر -