مسلم لیگ (ن) نے مریم نواز کی گرفتاری کے خلاف پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

مسلم لیگ (ن) نے مریم نواز کی گرفتاری کے خلاف پریس کلب کے سامنے احتجاجی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
مردان (بیورورپورٹ) مسلم لیگ (ن) نے مریم نواز کی گرفتاری کے خلاف پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا اورٹائر جلا کر روڈ کو بلاک کردیا مظاہرین کی قیادت پارٹی کے ضلعی صدر سید عنایت شاہ ایڈووکیٹ نے کی اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سید عنایت باچہ،شیرزمان ٹکر،سکندرحیات،میان عبدالرحمان،سلیم گل دولت زئی،نسیم خان ایڈووکیٹ اوردیگر نے کہاکہ نے نیب کی جانب سے مریم نواز کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے اسے انتقامی کاروائی قراردیاہے اور کہا ہے کہ حکومت انتقام کی آگ میں پاگل ہوچکی ہے اورایک نہتی خاتون سے بھوکلا گئی ہے انہوں نے کہاکہ چور چور کے نعرے لگانے والی حکومت میں خود چوربیٹھے ہیں انہوں نے کہاکہ حکومت اپنی گرتی ہوئی ساکھ کی بحالی کے لئے نیب کو آلہ کار کے طورپراستعمال کررہی ہے انہوں نے کہاکہ حکومت کے تمام اوچھے ہتھکنڈوں کے باوجود مسلم لیگ میدان میں کھڑی ہے اورعوام کے حقوق پر کوئی سودابازی نہیں کرے گی۔