ایس ایم ایز کی مالی ضروریات کیلئے ”مضاربہ ری فنانس“ سکیم متعارف

 ایس ایم ایز کی مالی ضروریات کیلئے ”مضاربہ ری فنانس“ سکیم متعارف

  

اسلام آباد(اے پی پی) سٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں (ایس ایم ایز) کی مالی ضروریات کے لئے ”مضاربہ ری فنانس“ سکیم متعارف کرائی ہے۔ سکیم کے تحت 300 ملین روپے کی سالانہ سیلز رکھنے والے ادارے ورکنگ کیپیٹل کی ضروریات پوری کرنے کیلئے 50 ملین روپے تک کا قرضہ حاصل کر سکیں گے۔ سٹیٹ بینک کے مطابق مضاربہ ری فنانس سکیم سے ایس ایم ایز کے شعبہ کے انفارمیشن ٹیکنالوجی، جیمز اینڈ جیولری، فرنیچر، لیدر انڈسٹری، آلات جراحی، سبزیاں اور پھل، فوڈ پراسیسنگ اور پیکنگ، کھجور کی پراسیسنگ اور پرنٹنگ اینڈ پیکیجنگ وغیرہ کے کاروبار سے منسلک ادارے استفادہ کر سکیں گے۔ مضاربہ ری فنانس سکیم کی سہولت کے حصول کے لئے درخواست جمع کرانے کے بعد ایک ماہ سے بھی کم وقت میں قرضہ کی سہولت کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔ مضاربہ ری فنانس سکیم سے چھوٹے کاروباری اداروں کی مالی ضروریات کی تکمیل سے ان کی استعدادکار میں اضافہ ہوگا جس سے ملک میں کاروباری و تجارتی سرگرمیوں کے فروغ سمیت روزگار کے لاکھوں نئے مواقع پیدا کرنے میں بھی مدد ملے گی۔

مزید :

کامرس -