تاجروں کے مسائل حل کرنے کیلئے آخری حد تک جائیں گے: پیاف

  تاجروں کے مسائل حل کرنے کیلئے آخری حد تک جائیں گے: پیاف

  

لاہور(نیوز رپورٹر)پاکستان انڈسٹریل اینڈ ٹریڈرز ایسوسی ایشنز فرنٹ (پیاف) کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس گزشستہ روز گلبرگ ہیڈ آفس منعقد ہوا۔اجلاس کی صدارت چیئرمین پیاف میاں نعمان کبیر نے کی۔لاہور چیمبر الیکشن برائے 2019-20 سے متعلقہ اس اہم اجلاس میں چیئرمین پیاف کے ہمراہ وائس چیئرمین جاوید اقبال صدیقی سابق صدور لاہور چیمبر و پیاف، سہیل لاشاری محمد علی میاں، ملک طاہر جاوید، عرفان اقبال شیخ، خواجہ شاہ زیب اکرم، سیئنر نائب صدر لاہور چیمبرخواجہ شہزاد ناصر، نائب صدر لاہور چیمبر فہیم الرحمان سمیت پیاف ایگزیکٹو کمیٹی ممبران اور مختلف مارکیٹس سے آئے سینکڑوں کی تعداد میں تاجروں و صنعتکاروں نے شرکت کی۔چیئرمین پیاف میاں نعمان کبیر نے پیاف ممبران اور پیاف سے وابستہ بزنس کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی معیشت اس وقت مشکل ترین مرحلے سے گزر رہی ہے۔ پاکستانی روپے کی بے قدری، ٹیکسوں کی بھرمار،پیداواری لاگت اور مہنگائی میں ہوش ربا اضافے نے کاروبار کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے مگر کاروباری طبقہ نامساعد حالات کے باوجود ملکی معیشت میں اپنا کردار ادا کر رہا ہے۔انھوں نے کہا کہ پیاف چھوٹے تاجروں کے مسائل کے حل میں آخری حد تک جائے گا۔پیاف نے ہر معاملے پر تاجروں و صنعتکاروں کی آواز کو بلند کیا ہے اور انکے مسائل کو متعلقہ احکام تک پہنچایا ہے اور مسائل کے حل کے لئے ہر ممکن کوشیشں کی ہیں۔میاں نعمان کبیر نے کہا کہ پیاف نے لاہور چیمبر میں خدمات کی اعلیٰ تاریخ رقم کی ہے۔پیاف آنے والے لاہور چیمبر الیکشن میں الائنس کے ساتھ بھرپور کامیابیاں حاصل کرے گا..اس موقع پر پیاف کے سیئنر قائدین نے کہا کہ ایگزیکٹو کمیٹی کی مشاورت سے لاہور چیمبر الیکشن میں بہترین امیدوار پیش کرے گا اور اسکا اعلان چند روز میں کر دیا جائے گا۔

بزنس کمیونٹی کے مسائل کو لاہور چیمبر کے ساتھ مل کر ترجیحی بنیادوں پر حل کروائیں گے۔

مزید :

کامرس -