اربن یونٹ اور پلاننگ ڈویلپمنٹ کے زیر اہتمام پنجاب سپیشل سٹریٹجی کا اآغاز

      اربن یونٹ اور پلاننگ ڈویلپمنٹ کے زیر اہتمام پنجاب سپیشل سٹریٹجی کا ...

  

لاہور(پ ر)اربن یونٹ نے پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے اشتراک سے پنجاب سپیشل سٹریٹجی کابا قاعدہ آغاز کر دیا ہے۔بروز جمعرات مقامی ہوٹل میں وزیر خزانہ ہاشم جوان بخت کی صدارت میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہ پنجاب سپیشل سٹریٹجی پائیدار اور متوازن ترقی کیلئے ماسٹر پلان کے طور پر کام کرے گی۔ یہ سٹریٹجی مختلف اداروں کی محکمہ جاتی اصطلاحات کو مد نظر رکھتے ہوئے تشکیل دی گئی ہے۔ اس سے صوبائی اصطلاحات کے لیے حکمت عملی کی جائے گی جو کہ عوامی سرمایہ کاری کیلئے سمتوں کا تعین کرے گی۔ اس سٹریٹجی کا مقصد ایسا ماحول پیدا کرنا ہے جس میں معاشی مواقع اختلافات کے خاتمے سے معیار زندگی کو بلند کیا جا سکے۔قریب میں سیکرٹری پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ عمران سکندر بلوچ نے کہا کہ اس سٹریٹجی کے اولین مقاصد کو 7 ستریٹجک مقاصد سے لیا گیا ہے ہر ایک 25پالیسی بیانات پر مشتمل ہیں جو کہ پالیسی اہداف،بنیادی عوامل اور سٹیک ہولڈرز کو تفصیلاً بیان کرتا ہے۔ صوبہ پنجاب کو مزید خوشحال بنانے کیلئے انفراسٹرکچر کی80فیصد سرمایہ کاری پنجاب سپیشل سٹریٹجی کے تحت کی جائے گی۔ جبکہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ کے مشیر برائے اکنامک افیئرز پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ڈاکٹر سلیمان شاہ کا کہنا تھا کہ پنجاب 9ڈویژنز،36اضلاع جن میں تقریباً24ہزار گاؤں اور194اربن سیٹلمنٹس رکھتا ہے جن میں بڑے، درمیانے اور چھوٹے شہر شامل ہیں۔پنجاب سپیشل سٹریٹجی ایک ایسی پالیسی ہے جو کہ پبلک اور پرائیویٹ سیکٹرز میں پالیسی سازی، پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کے اقدامات پر دیرپا اثرات مترب کرے گی۔ تاریخ میں پہلی بار یہ سیکٹوریل اکنامکس اور سپیشل اکنامکس کو پاکستان میں اکنامک سٹریٹجی بنانے کیلئے استعمال کی جائے گی۔اربن یونٹ کے سی ای اوخالد شیر دل نے کہا کہ اربن یونٹ صوبہ پنجاب میں دیر پا سپیشل سٹریٹجی دینے پر فخر محسوس کرتی ہے۔پنجاب سپیشل سٹریٹجی صحت مند، پڑھے لکھے، خوشحال اور پائیدار صوبہ پنجاب کی خواہاں ہے جو کہ پاکستان کیلئے اہم ستون ثابت ہو۔

تقریب میں ورلڈ بینک کے نمائندگان، صوبائی وزراء، تکنیکی مہارت رکھنے والے افراد اور اعلیٰ حکومتی عہدیداران نے شرکت کی۔

مزید :

کامرس -