جاپان کی نیپرو میڈیکل کمپنی نے پاکستان میں کام شروع کردیا

جاپان کی نیپرو میڈیکل کمپنی نے پاکستان میں کام شروع کردیا

  

لاہور (نمائندہ خصوصی) جاپان کی نیپرو میڈیکل کمپنی نے پاکستان میں کام شروع کردیا۔ میڈیکل ڈیوائسز بنانے والی دنیا بھر میں 50 فیکٹریوں کی مالک کمپنی کے بورڈ ممبر کازوواکاسوکی اور جاپانی ایمبیسی کے کمرشل اتاشی اکینو کاوامورا نے باضابطہ افتتاح کیا۔ افتتاحی تقریب میں کنٹری منیجر چودھری سلمان مجید۔ سیگو سچیا ڈاکٹر فضل اللہ پیچیہو۔ ڈاکٹر معروف خان اور میڈیکل سے وابستہ شخصیات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوتِ کلام مجید سے ہوا اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کازوواکاسوکی نے کہا ہم پاکستان نے بہت بڑی سرمایہ کاری کررہے ہیں خاص طور میڈیکل کے شعبہ میں خدمات پیش کرنا چاہتے ہیں نیپرو کی بنیاد بھی اسی لئے یہاں رکھی جارہی ہے۔ ڈاکٹر معروف خان نے خطاب میں کہا کہ نیپرو کا پاکستان میں آغاز مثبت اقدام ہے جس سے مریضوں کو بہتر علاج معالجہ اور زندگی بچانے کے لئے جدید مشینری لگائی جائے گی۔ کنٹری منیجر چودھری سلمان مجید نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا بعد ازاں کمپنی کی بنیاد رکھنے کے لئے فیتہ کاٹ کر باضابطہ افتتاح کیا گیا۔

مزید :

کامرس -