کراچی‘او ایل ایکس کاگاڑیوں کا معائنہ کرنے کی نئی سہولت کا آغاز
کراچی(پ ر)او ایل ایک پاکستان میں بھی ڈیجیٹل خریداری کی مقبول ترین سہولت ہے، جس نے اگست کے مہینے سے، کراچی میں کار پرو (CarPro) کے نام سے، گاڑیوں کا تکنیکی معائنہ کرنے والی ایک نئی سہولت کا آغاز کر دیا ہے۔ فنانس بل 2019 کی منظوری کے بعد،اب بہت سے صارفین کے لئے،بیش قیمت نئی گاڑیوں کی خریداری مشکل ہو چکی ہے، لہٰذااس نئی سہولت کے ذریعے استعمال شدہ گاڑیوں کی خریداری سے پہلے صارفین کو گاڑیوں کی ماہرانہ جانچ کروانے میں مدد ملے گی۔اس طرح استعمال شدہ گاڑیوں میں سے بہترین گاڑی کا انتخاب اب آسان ہو گیا ہے۔قومی بجٹ میں ہونے والی حالیہ تبدیلیوں کے بعد، گاڑیاں تیار کرنے والے تمام اداروں نے اپنے نئے ماڈلز کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے۔ اس کے نتیجہ میں اب بہت سے لوگ کم قیمت، استعمال شدہ گاڑیاں خریدنے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔مگر استعمال شدہ گاڑی خریدتے ہوئے بہت سی چیزوں کا دھیان رکھنا ضروری ہوتا ہے، کیونکہ ایسی تمام گاڑیاں قابل اعتماد نہیں ہوتیں۔OLX نے اب اس مسئلہ کا حل پیش کر دیا ہے۔اس سال کے آغاز میں، کار پرو کی سہولت کا لاہور میں کامیاب افتتاح کرنے کے بعد، اب کراچی میں بھی اس کی بڑھتی ہوئی ضرورت کو محسوس کرتے ہوئے، یہاں بھی گاڑیوں کی انسپیکشن سروس کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ پیشہ ور انسپیکٹروں کی ایک ٹیم، ہر گاڑی میں 200 سے زائد حصوں اور پرزہ جات کو جدید ترین آلات کی مدد سے چیک کر کے، صرف 30 منٹوں میں یہ کاروائی مکمل کرتی ہے۔ معائنہ کرنے کے بعد، صارف کو ایک تفصیلی رپورٹ فراہم کی جاتی ہے، جس کی بنیاد پر گاڑی کی اصل حالت، کارکردگی اور قیمت کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔