چراٹ سیمنٹ کے منافع میں 17.3فیصدکمی

چراٹ سیمنٹ کے منافع میں 17.3فیصدکمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (اے پی پی) گذشتہ مالی سال 2019ء کے دوران چراٹ سیمنٹ کے بعد از ٹیکس منافع میں 17.3فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔ پاکستان سٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کو بھیجے گئے کمپنی کے مالیاتی اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ مالی سال کے لئے چراٹ سیمنٹ کا بعد از ٹیکس منافع1762.76 ملین روپے تک کم ہوگیا جبکہ مالی سال 2018ء کے دوران کمپنی نے2132.12ملین روپے کا خالص نفع کمایا تھا۔ اس طرح مالی سال 2018ء کے مقابلہ میں مالی سال 2019ء کے دوران کمپنی کے بعد از ٹیکس منافع میں 369.36ملین روپے یعنی17فیصد سے زائد کی کمی واقع ہوئی ہے جس کے نتیجہ میں کمپنی کی فی حصص آمدن بھی12.07 روپے کے مقابلہ میں 9.98 روپے فی حصص تک کم ہوگئی۔

مزید :

کامرس -