متحدہ عرب امارات میں تجارتی نمائش کے لئے درخواستیں طلب، تاجر اور برآمدکنندگان 22 اگست تک درخواستیں جمع کرا سکتے ہیں
اسلام آباد (اے پی پی) ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (ٹی ڈی اے پی) نے متحدہ عرب امارات میں منعقد ہونے والی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے درخواستیں طلب کر لی ہیں۔ ٹی ڈی اے پی ذرائع کے مطابق یہ نمائش آئندہ سال 19 سے 21 جنوری تک دبئی میں منعقد ہو گی جس میں طبی اور آگ بجھانے کے آلات کے علاوہ وائر لیس سکیورٹی سسٹم کی مصنوعات فروخت کے لئے پیش کی جائیں گی۔ نمائش میں شرکت کے لئے تاجر اور برآمدکنندگان 22 اگست تک درخواستیں جمع کرا سکتے ہیں۔