حکومت گندم کی اجرائی قیمتوں کا اعلان کرے‘حبیب الرحمن خان لغاری

  حکومت گندم کی اجرائی قیمتوں کا اعلان کرے‘حبیب الرحمن خان لغاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (لیڈی رپوٹر) پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن (پنجاب) کے چیئرمین حبیب الرحمن خان لغاری، گروپ لیڈر عاصم رضا احمد، لیاقت علی خان، میاں ریاض اور چوہدری افتخار احمد مٹو نے کہا ہے کہ حکومت عید کے فوری بعد گندم کی اجرائی قیمتوں کا اعلان کرے،کیونکہ اوپن مارکیٹ میں گندم کی قیمتوں میں اضافہ ہو رہا ہے،جس کے اثرات آٹے کی قیمتوں پر بھی پڑیں گے،لہذا ہمارا حکومت سے مطالبہ ہے کہ گندم کی اجرائی قیمتوں کے اعلان میں مزید تاخیر نہ کی جائے، علاوہ ازیں نیب کی جانب سے بلا جواز ہراسمنٹ کی وجہ سے فلو ملز ایسوسی ایشن کے چیئرمین حبیب الرحمن خان لغاری نے ملتان میں ہنگامی اجلاس بھی طلب کر لیا ہے جس میں بہاولپور، ڈیرہ غازی خان اور ملتان کے فلور ملز مالکان شرکت کریں جبکہ اجلاس میں اہم فیصلے بھی متوقع ہیں۔پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کے رہنماؤں نے پوری قوم کو عیدالضحیٰ کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے پوری قوم عید کی حقیقی خوشیاں مبارک ہوں،عید کے ان پر مسرت لمحات میں پوری پاکستانی قوم اپنی پاک افواج کے ساتھ کھڑی ہے،نہوں نے کہا کہ ہم اپنی پاک افواج کے جوانوں کیلئے دعائے خیر کرتے ہیں جو بارڈرز پر ملک و قوم کی حفاظت کیلئے اپنی ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم کو عیدالضحیٰ کی حقیقی خوشیاں مبارک ہوں عید کے ان پر مسرت لمحات میں ہمیں غریبوں اور اپنے ہمسایوں کو بھی اپنی خوشیوں میں شامل کرنا چاہیے۔

مزید :

کامرس -