متوقع بارشیں، کے الیکٹرک نے کمشنر کراچی کو خط لکھ ڈالا

متوقع بارشیں، کے الیکٹرک نے کمشنر کراچی کو خط لکھ ڈالا

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کے الیکٹرک نے کراچی میں متوقع طوفانی بارشوں کے پیش نظر کمشنرکراچی کو خط لکھ ڈالا۔ خط میں کہا گیا ہے کہ شہر سے غیر قانونی کنڈوں کے خاتمے کیلئے تمام شہری اداروں کی مدد درکارہے۔کے الیکٹرک کی جانب سے کمشنر کراچی کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ بارش سے قبل مرمت اور بجلی تنصیبات کامعائنہ کیا جا رہا ہے۔ شہریوں کو تمام سہولیات فراہم کرنے والے اداروں کو مل کرکام کرنا ہوگا۔خط میں کہا گیا ہے کہ پانی کے باعث بجلی کی بحالی کی کوششیں بری طرح متاثر ہوتی ہیں اس لیے بارش کے پانی کی نکاسی کا فوری انتظام ضروری ہے۔ شہریوں کو تمام سہولیات فراہم کرنے والے اداروں کو مل کرکام کرنا ہوگا۔کے الیکٹرک نے خط میں اپنے تحفظات کا ذکر کرتے ہوئے لکھا کہ کچی آبادی اور تجاوزات میں کنڈوں کی بہتات بھی حادثات کا باعث بنتی ہے، کنڈا ہٹاﺅ مہم کے بعد بھی کنڈے دوبارہ لگا لئے جاتے ہیں۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -