کراچی ،رینجرز کی کارروائی، ڈکیتی کی واردات میں ملوث 2 ملزم گرفتار

کراچی ،رینجرز کی کارروائی، ڈکیتی کی واردات میں ملوث 2 ملزم گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(کرائم رپورٹر)پاکستان رینجرزسندھ نے کراچی کے علاقے کورنگی میں کارروائی کرکے400 سے زائد ڈکیتی کی واردات میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کر لیاہے۔ترجمان رینجرزکے مطابق کورنگی نمبر6 میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے 400سے زائد ڈکیتی کی واردات میں ملوث دو ملزمان کو گرفتارکرلیا ہے۔ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ چھینی ہوئی موٹرسائیکل اور دیگر مسروقہ سامان برآمد کیا گیا ہے۔ترجمان کے مطابق گرفتار ملزم عبدالستار اور سلطان کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گرفتار کیا گیاہے۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان نے اعتراف کیا کہ وہ کورنگی، لانڈھی اور قیوم آباد کے علاقوں میں ڈکیتی کی 400 سے زائد وارداتوں میں ملوث ہیں۔ ملزمان نے مزید انکشاف کیا کہ وہ بینک سے کیش نکلوانے والے لوگوں سے کیش چھیننے کی 25سے زائد وارداتوں میں بھی ملوث ہیں۔ ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ،ایمونیشن اورمسروقہ سامان بھی برآمد کیا گیا ہے اور دونوں ملزمان کو قانونی کارروائی کیلئے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔رینجرزنے عوام سے اپیل ہے کہ ایسے عناصر کے بارے میں اطلاع فوری طور پر قریبی چیک پوسٹ،رینجرز ہیلپ لائن 1101 یا رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر03162369996 پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں۔آپ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔