ماہ ذوالحجہ میں روزہ رکھنا افضل ہے ،مولانا عبدالرحمن سلفی
کراچی (پ ر) امیر جماعت غرباءاہلحدیث مولانا عبدالرحمن سلفی نے کہا ہے کہ ماہ ذوالحجہ میں ذکر الٰہی کرنے والے اللہ تعالیٰ کے عذاب سے چھٹکارا حاصل کرلیا کرتے ہیں ۔ان دنوں میں کیے گئے اعمال صالحہ اور روزہ رکھنا افضل ہے ۔تمام مکاتب فکر کے مفتی اور علماءکرام کے نزدیک عرفہ کا روزہ رکھنے سے اللہ تعالیٰ ایک سال کے گناہ معاف کردیتے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے مرکزی دارالامات برنس روڈ میں ”فضیلت قربانی اور کفالت طلبائ“ کے موقع پر مجلس شوریٰ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوںنے کہا کہ جماعت غرباءاہلحدیث پاکستان اور بھارت میں ایک صدی سے زیادہ عرصہ سے تبلیغ دین میں مصروف عمل ہے ۔ہزاروں طلبہ جامعہ ستاریہ اسلامیہ گلشن اقبال اور محمد مسجد برنس روڈ سے سند فراغت حاصل کرکے اپنے اپنے علاقوں میں دین پھیلانے کا کام کرررہے ہیں