پالس ریسکیو نے176  افراد کو ڈوبنے سے بچالیا

پالس ریسکیو نے176  افراد کو ڈوبنے سے بچالیا

  

کراچی(پ ر) پاکستان میں ساحل سمندر پر لوگوں کی زندگیاں بچانے والے نجی شعبے کے واحد ادارے پالس ریسکیو نے رواں مون سون سیزن کے دوران اب تک 176 افراد کو ڈوبنے سے بچالیا ۔ یہ فلاحی ادارہ شدید خطرناک موسم میں ساحل سمند پر تفریح کے لئے آنے والے 5 لاکھ 65 ہزار سے زائدافراد کو اپنی حفاظت کے حوالے سے معلومات فراہم کر چکا ہے ۔ پالس ریسکیو کے 250 سے زائد لائف گارڈز کراچی کی طویل ساحلی پٹی پر تعینات ہیں جنہوں نے تین ماہ کے دوران 176 لوگوں کو نہ صرف سمندر میں ڈوبنے سے بچایا بلکہ ساحل پر آنے والے 193 افراد کو ابتدائی طبی امداد بھی فراہم کی۔ اس فلاحی ادارے کے لائف گارڈز ساحل پر آنے والے افراد کو مون سون سیزن میں سمندر میں آنے پر اسی وقت خبردار بھی کرتے ہیں۔ پالس ریسکیو کے لائف گارڈز کی پیٹرولنگ میں سینڈزپٹ، ہاکس بے، فرینچ بیچ، سنہرا، کینپ پوائنٹ اور مبارک ویلیج کے علاقے بھی شامل ہیں۔ 

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -