کشمیریوں سے اظہار یکجہتی ،وکلاءعدالتوں میں پیش نہیں ہوئے

کشمیریوں سے اظہار یکجہتی ،وکلاءعدالتوں میں پیش نہیں ہوئے

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کے اظہار کے لیئے سندھ بھر کے وکلا کی ہڑتال عدالتوں میں پیش نہیں ہوئے بھارت کے مذموم مقاصد کے خلاف قرار دادیں منظور کی گئیں۔تفصیلات کے مطابق بھارت میں کشمیریوں کے ساتھ کیئے جانے والے ظلم کے خلاف وکلا برادری کی جانب سے ہڑتال کی کال دی گئی تھی جس پر وکلا برادی کی جانب سے کراچی سٹی کورٹ ،ملیر اور سندھ ہائی کورٹ سمیت تمام عدالتوں میں عدالتی کارروائیوں کا بائیکاٹ کیا گیا اور بازوں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیا گیا۔ سندھ ہائی کورٹ بار اور کراچی کی بار کا مشترکہ اجلاس منعقد کیا گیا جس میں جموں و کشمیر کی نیم خود مختارانہ حیثیت ختم کرنے کی مذمت کی گئی اجلاس میں پیش کی گئی قرار داد میں کہا گیا کہ کشمیر کی خود مختارانہ حیثیت ختم کرکے بھارت نے عالمی قوانین اور جنیوا کنونشن کی خلاف ورزی کی ہے کشمیریوں کو مکمل خود مختاری دی جائے وکلا برادری کشمیریوں کی مکمل حمایت ہمیشہ جاری رکھے گی

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -