ایئرٹرانسپورٹ ایکٹی ویٹیز ڈیلٹاایئرکے سیلزایجنٹ مقرر

ایئرٹرانسپورٹ ایکٹی ویٹیز ڈیلٹاایئرکے سیلزایجنٹ مقرر

  

کراچی (پ ر)ڈیلٹا ایئر لائنز نے ایئر ٹرانسپورٹ ایکٹی ویٹیز (پرائیویٹ) لمیٹڈ جو آواری گروپ سے منسلک ہے، کو پاکستان میں ایئر لائن کی سیلز اور مارکیٹ میں اپنی موجودگی کو مضبوط بنانے کے لئے جنرل سیلز ایجنٹ (جی ایس اے) مقرر کیا ہے۔ نئے معاہدے کے تحت ایئر ٹرانسپورٹ ایکٹی ویٹیز تین شہروں اسلام آباد، لاہور اور کراچی میں مخصوص ڈیلٹا برانڈڈ سیلز دفاتر کھولے گا جن سے پاکستان اور امریکہ کے درمیان ڈیلٹا پر سفر کرنے والے صارفین اور اس کے پارٹنرز کو بکنگ میں آسانی ہوگی۔ ایئر ٹرانسپورٹ ایکٹی ویٹیز فعال سیلز سرگرمیوں بشمول ریزرویشن اور ٹکٹنگ کے ذریعے پاکستان میں ڈیلٹا کی نمائندگی کرے گا۔ اس کے ساتھ ساتھ ملک میں ایئر لائن کو فروغ دینے کے لئے مارکیٹنگ اقدامات اٹھائے گا۔ ڈیلٹا پاکستان سیلز آپریشنز کی نگرانی جنرل منیجر پسینجر سیلز اینڈ مارکیٹنگ صوفیہ عارف کریں گی۔ ڈائریکٹر مڈل ایسٹ، افریقہ و انڈیا سیلز جمی ایچل گروئن نے اس موقع پر کہا کہ تین سیلز دفاتر کے ساتھ پاکستان میں ڈیلٹا کی توسیع کے باعث پاکستان اور امریکہ کے درمیان کاروباری اور تفریحی سفر میں آسانی پیدا ہوگی جس میں لندن، پیرس اور ایمسٹرڈیم کے راستے آسان آپشن ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ جیسا کہ ڈیلٹا دنیا کو منسلک کرنے کے لئے کئی طریقے پیش کرتا ہے، ہم مارکیٹ میں ترقی کرنے اور پاکستان سے مزید صارفین کو اپنے بیڑے میں شامل کرنے میں مدد کے لئے ایئر ٹرانسپورٹ ایکٹی ویٹیز کے ساتھ مل کر کام کرنے کی جانب دیکھ رہے ہیں۔ پاکستان میں ڈیلٹا کے سیلز دفاتر پیر سے جمعہ تک صبح 9 بجے سے شام ساڑھے 5 بجے تک جبکہ ہفتہ کو صبح 9 بجے سے دن ایک بجے تک کھلے رہیں گے۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -