ملی یکجہتی کونسل کا اہم اجلاس آج ادارہ نورحق میں ہوگا

ملی یکجہتی کونسل کا اہم اجلاس آج ادارہ نورحق میں ہوگا

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان کے سب سے بڑے مذہبی اتحاد ملی یکجہتی کونسل صوبہ سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ قاضی احمدنورانی صدیقی کے مطابق کشمیر کی موجودہ صورتحال اور بھارت کی ہٹ دھرمی کے خلاف مذہبی جماعتوں کے مشترکہ مو¿قف کے اظہارکے لئے ملی یکجہتی کونسل صوبہ سندھ کا اجلاس آج (جمعہ) 9اگست 2019ءشام 4بجے ادارہءنورحق عقب مزارقائد کراچی میں صوبائی صدر اسداللہ بھٹوکے زیرصدارت ہوگاجبکہ مذہبی جماعتوں کے قائدین اجلاس کے بعد شام 5بجے میڈیاکے سامنے مشترکہ مو¿قف پیش کریں گے۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -