سیکیورٹی زونII- میں آج فری میڈیکل کیمپ لگایاجائیگا

سیکیورٹی زونII- میں آج فری میڈیکل کیمپ لگایاجائیگا

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ایس پی سیکیورٹی زون II- سیدسلمان حسین کے زیرانتظام موسیٰ فا¶نڈیشن کے اشتراک سے آج(جمعہ)9اگست صبح گیارہ بجے تا شام پانچ بجے بمقام سیکیورٹی زونII- بالمقابل سوک سینٹر کراچی میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیاجائے گا۔میڈیکل کیمپ کے تحت سندھ پولیس کے اہلکاروں/انکی فیملیزکو ہیپاٹائٹس بی سی ٹیسٹ، امراض قلب،بلڈپریشر معائنہ،آنکھوں کا معائنہ، کولیسٹرول/شوگرٹیسٹ کے حوالے سے بلا معاوضہ طبی خدمات/سہولیات/ادویات فراہم کی جائینگی۔سندھ پولیس کے تمام اہلکاروں کواطلاع دی جاتی ہے کہ وہ اپنا اور اپنی فیملیز کا میڈیکل چیک اپ مذکورہ کیمپ سے کرائیں اور کسی مرض میں مبتلا ہونیکی صورت میں میڈیکل ریکارڈ بھی ساتھ لیکر آئیں۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -