سابق پولیس اہلکار شایان قریشی کی بحالی سے متعلق اپیل مسترد

سابق پولیس اہلکار شایان قریشی کی بحالی سے متعلق اپیل مسترد

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سپریم کورٹ نے پولیس میں جعلی بھرتیوں والے اہلکاروں کو نکالنے سے متعلق سابق پولیس اہلکار شایان قریشی کی بحالی سے متعلق اپیل مسترد کردی۔جمعرات کو سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں جسٹس فیصل عرب اور جسٹس سجاد علیشاہ پر مشتمل 3 رکنی بینچ کے روبرو پولیس میں جعلی بھرتیوں والے اہلکاروں کو نکالنے سے متعلق سابق پولیس اہلکار شایان قریشی کی بحالی سے متعلق اپیل کی سماعت ہوئی۔ اے آئی جی لیگل نے بتایا کہ سابق اہلکار جعلی بھرتیوں کے باعث نکالا گیا۔ سابق اہلکار دوبارہ بھرتی ہونے کے لیے جسمانی ٹیسٹ میں فیل ہو گیا۔ محکمہ پولیس نے شایان قریشی کو عدالتی حکم پر دوبارہ بھرتی ہونے کا موقع دیا۔ درخواستگزار کے وکیل ے موقف دیا کہ میرے ساتھ امتیازی سلوک ہوا، فیل ہونے والے دوسرے اہلکار کو نوکری دے دی گئی۔ مجھے دوبارہ نوکری پر بحال کیا جائے۔ عدالت نے سابق پولیس اہلکار کی بحالی کے لیے دائر درخواست اپیل مسترد کر دی

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -